برطانیہ کورونا پابندیاں ختم

‘کورونا کے ساتھ جینا’ برطانیہ کورونا پابندیاں ختم کرنے کوتیار

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا پابندیاں ختم کرتے ہوئے کورونا کے ساتھ جینا نامی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ میں اگلے ہفتے سے کورونا میں مبتلا افراد کو قانونی طور پر آئسولیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ کورونا کے ساتھ جینا منصوبہ شروع ہونے کے بعد ٹیسٹنگ کی شرح بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی میڈیا کہ مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کا خاتمہ لوگوں کی آزادیوں کو محدود کیے بغیر اپنے تحفظ کی طرف لے جائے گا۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں احتیاط کو بالکل چھوڑ دینا چاہیے، مگر اب وقت ہے سب کا اعتماد بحال کیا جائے۔ بورس جانسن نے کہا ہے کہ اب معاملات حکومت کے اختیار سے آگے بڑھائے جا سکتے ہیں۔ بندشیں عائد کرنے کے بجائے ذاتی ذمہ داری کے حق میں قدم اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا شام شہر حلب پر فضائی حملہ ،38افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

یہ بھی پڑھیں:ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

دوسری جانب حکومت کے کچھ سائنسی مشیر اقدام کو دوسری نظر سے دیکھ رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس سے کیسز میں تیزی آ سکتی ہے جو وبا کے مقابلے میں ملک کے تحفظ کو کمزوری کی طرف لے جا سکتی ہے۔

آج برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں منصوبے کی مزید تفصیلات بتائے جانے کا امکان ہے۔