23434

ایران نے 100 میٹرکے دوری سے کورونا کے مریض کو پہچاننے والا آلہ متعارف کرادیا

ویب ڈسک : ایران نے کورونا وائرس سے مطلق بڑی کامیابی حاصل کی ہے ،

ایرانی پاسداران انقلاب نے کورونا وائرس کی تشخیص کا آلہ متعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ آلہ متاثرہ شخص کو 100 میٹر کی دوری سے پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا منفرد آلہ متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ایئرپورٹ یا ٹریفک حکام کے پاس گاڑیوں کو چیک کرنے والے اینٹینا کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے مذکورہ آلے کو 15 اپریل کو ایک چھوٹی تقریب میں متعارف کرایا۔

آلے کو متعارف کرانے والی تقریب میں ایرانی پاسدارن انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے بھی شرکت کی۔

آلے کو متعارف کراتے ہوئے جنرل حسین سلامی نے کہا کہ مذکورہ آلہ اپنی نوعیت کا منفرد اور اسٹیٹ آف دی آرٹ آلہ ہے جو کہ دنیا میں کسی اور ملک کے پاس نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ آلہ کورونا سے متاثرہ شخص کی نشاندہی 100 میٹر کی دوری سے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی آلہ کسی بھی ایسے علاقے کی نشاندہی بھی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جہاں پر کورونا کی نمی موجود ہو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب کے سائنسدانوں کی ٹیم کی جانب سے تیار کیا گیا آلہ محض 5 سیکنڈ میں نتائج دیتا ہے اور اس کے نتائج کورونا ٹیسٹ سے 80 فیصد ملتے جلتے ہیں یعنی آلہ 80 فیصد درست نشاندہی کرتا ہے۔

آلے کو متعارف کراتے ہوئے کمانڈر کا کہنا تھا کہ مذکورہ آلے کے استعمال کے بعد تشخیص کیے گئے شخص کے بلڈ ٹیسٹ کرنے سمیت دیگر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ َ

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

خبر رساں ادارے نے رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ مذکورہ آلے کو صحت کے حکام کو دیا گیا ہے یا نہیں اور کیا اس آلے کو بڑے پیمانے پر عام افراد اور علاقوں میں آزمایا گیا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ایران کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے حوالے سے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے وہاں پر 70 ہزار سے زائد لوگ وبا سے متاثر جب کہ 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران اسلامی ممالک میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہاں پر گزشتہ ڈھائی ماہ سے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔