Screen Shot 2020 04 18 at 2.49.21 PM

پشاورمیں کورونا وائرس کا خطرہ بدستورموجود ہے

پشاور: مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کی میڈیا سے گفتگو، قرنطینہ میں مقیم 172 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ،حالات ابھی ٹھیک نہیں ہوئے ایس او پیز پر عمل کریں،پشاور میں کورونا وائرس کا خطرہ موجود ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 93 کیسز سامنے آئے،کورونا وائرس سے216 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، ٹیسٹنگ استعداد کوبڑھایاجارہاہے ،کوروناتشخیصی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ،آئندہ کچھ دنوں میں ٹیسٹنگ صلاحیت ایک ہزار ہوجائے گی.

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور، فلسطین سے انخلا کا مطالبہ

مشیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ طورخم میں پھنسے 150پاکستانی ٹرک واپس آچکے ہیں ،افغانستان سے آنے والے ٹرکوں کے ڈرائیورز کوقرنطینہ منتقل کیاجائے گا،افغانستان سےآنے والےپاکستانیوں کےٹیسٹ لیے جائیں گے،جن پاکستانیوں کے ٹیسٹ منفی آئیں گے ان کوگھر جانے کی اجازت ہوگی.

مزید پڑھیں:  ہسپتالوں نے ادویات خریداری کےلئے مستقل بجٹ مانگ لیا