وزیراعظم کا امیدوار

چاہتے ہیں ن لیگ وزیراعظم کا امیدوار لائیں، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) سے وزیراعظم کا امیدوار لانے کی فرمائش کردی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید ہے اسلام آباد پہنچتے ہی عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر فورسز نیوٹرل ہیں تو کامیابی کے امکانات ہیں، جیتے تو ہماری کامیابی ہوگی اگر نہ جیتے تو پھر آئیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ میں اکثریت میں ہے اور چاہتے ہیں کہ وہ وزیراعظم کا امیدوار لائیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک عدم اعتماد، فضل الرحمان اور زرداری کی ملاقات آج ہوگی

پشاور میں باچاخان مرکز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی ناراض اراکین سے رابطے کر رہی ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ان کے ساتھ رابطے میں ہے اور یہی رابطے ہمیں عدم اعتماد میں کام آئیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ شہباز شریف سے جلد دوسری ملاقات ہوگی جس میں ٹیلی فون کالز سے متعلق معلومات لوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہ جماعت نہیں جو کسی دوسرے ادارے سے کہے انہیں نکالیں، ملک کو معاشی بحران کا سامنا ہے، اگر اپوزیشن حکومت کےخلاف نہیں نکلی تو عوام ناراض ہوجائیں گے۔

مزید دیکھیں :   دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

قبل ازیں پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف اور عدم اعتماد کے حق میں ہوگا۔ ہماری کامیابی ہے کہ عدم اعتماد کی مخالفت کرنے والے ساتھی بھی اسی پیج پر آگئے ہیں۔