پاکستان میں کورونا سے اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 43 اموات، شرح 2.95 ریکارڈ

پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار96 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار232 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 3 ہزار 873 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کورونا کے باعث انتقال کرگئے

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار45، خیبر پختونخوا 6 ہزار 226، اسلام آباد ایک ہزار7، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 784 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار319، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار337، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار988، بلوچستان میں 35 ہزار 294، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 754اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 413 ہو گئی ہے۔