رحمان ملک کے انتقال پر افسوس

رحمان ملک کے انتقال پر صدر، وزیراعظم سمیت دیگر کا اظہار افسوس

رحمان ملک کی وفات پر ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی قیادت نے رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کریں۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تعزیتی بیان میں رحمان ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحلت کی خبرسن کردکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمن ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ رحمن ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی رحمن ملک کے درجات بلند کرے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ رحمان ملک کو غریق رحمت کرے، حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئی، اس کیس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا، تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کیے کہ لوگ حیران رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  چینی قافلہ پر خودکش حملہ، گاڑی بم پروف نہیں تھی، فرانزک رپورٹ

وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا، رحمان ملک ہمارے دوست، بھائی، ساتھی اورایک بہترین رہنما تھے، پروردگار ان کے درجات بلند کرے اور خاندان کے افراد کو صبرعطا کرے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سینیٹر رحمان ملک کی وفات پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہبازشریف نے رحمان ملک کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی ملک وقوم اور جمہوریت کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمارحمان ملک انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کی قیادت اور ملک کی اہم شخصیات نے سینیٹر رحمان ملک کے اہل خانہ کو فون کرکے ان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان، اور دیگر نے سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بھی سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہارکیا اور مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا، اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے بھی سینٹر رحمٰن ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کی سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ رحمٰن ملک کا ملکی سیاست میں کلیدی کردار رہا، انکے انتقال سے دلی رنج ہوا۔

واضح پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ چند ماہ قبل رحمان ملک کورونا کا شکار ہوئے تھے، جس سے ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے تھے۔ رحمان ملک کئی روز سے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں جمعرات کو ادا کی جائے گی، بیرون ممالک سے عزیز و اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کرنی ہے لہٰذا نماز جنازہ کا وقت ابھی مقرر نہیں کیا۔