آصف زرداری چوہدری برادران اہم ملاقاتیں

آصف زرداری نے چوہدری برادران کو عشائیہ پر بلالیا

آصف زرداری آج شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان اور پرویز الہیٰ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

سابق صدر آصف زرداری وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ سابق صدر آج شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ شام کو چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری چودھری برادران کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ آصف زرداری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی آج لاہور میں ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں مونس الہٰی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الہٰی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں:چاہتے ہیں ن لیگ وزیراعظم کا امیدوار لائیں، بلاول

یاد رہے کہ ق لیگی قیادت سے آصف زرداری کی پہلے ایک ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہو چکی ہے۔ آصف زرداری نے چودھری برادران سےحکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

واضح رہے کہ گزشتہ رات شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آج لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر سابق صدر آصف زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پہنچیں گے جہاں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی جائے گی۔