یوکرین کی صورتحال خطرہ

یوکرین کی صورتحال عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے روس اور یوکرین کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن

یہ بھی پڑھیں:بوسنیا کی تقسیم قطعا قبول نہیں کریں گے، یو این

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات قابل مذمت ہیں اور روس فوری طور پر مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔ یو کرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے صدر پیوٹن کے اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔