مریم اورنگزیب کافی شاپ سرپرائز

کافی شاپ پر مریم اورنگزیب کو ملا خوشگوار سرپرائز

مریم اورنگزیب کو کافی شاپ پر ایک انوکھا سرپرائز ملا، جس کی تصویر بھی انہوں نے ٹوئٹر پرشئیر کی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کافی کے دو مگ کی تصویر شئیر کی ہے، جس کے ایک کپ پر ” شیر آگیا ” درج ہے، جبکہ دوسرے میں شیر کی تصویر بھی واضح دکھائی دے رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ انہوں نے لاہور کے ایک ریسٹورنٹ میں کافی کا آرڈر دیا اور انہیں یہ خوشگوار سرپرائز ملا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد

دیکھا جا سکتا ہے مسلم لیگ ن کی ترجمان نے بھی پوسٹ پر اردو میں ”شیر آگیا” لکھنے کے ساتھ شیر کے ایموجی کا استعمال بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کو احتجاج خیبر پختونخوا میں کرنا چاہئے،بلاول