آصف زرداری فواد چوہدری نااہلی درخواستیں

آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کو نا اہل قراردینے کی درخواستیں مسترد کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدرآصف زرداری اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نا اہل قرار دینے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ ووٹرز کسی کو منتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں نا اہل قراردے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے نااہلی کی درخواستوں پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ دو لاکھ ووٹرز کسی کو منتخب کریں تو غیر منتخب جج کیوں اسے نااہل قرار دے۔ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی تنازعات عدالتوں سے باہر نمٹائیں۔ مفاد عامہ میں عدالتوں کو منتخب نمائندوں کی نااہلی کے کیسز میں پڑنا ہی نہیں چاہیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کسی بھی منتخب نمائندے کو نا اہل کرنے کے لیے عدالت کو کیوں کیس سننا چاہیے؟ یہ عدالت اس معاملے میں اپنا اختیار استعمال کرنے سے گریز کرتی ہے۔درخواستیں خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز اور شہباز شریف ہونگے، بیرسٹر سیف

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نا اہلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ دونوں کیسز منتخب نمائندوں سے متعلق ہیں۔دونوں کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ ہر سیاسی جماعت نے اپنی سوشل میڈیا ٹرولنگ ٹیم رکھی ہے۔ عدالتوں میں اپنے معاملات لاتے ہیں۔ جس کیخلاف فیصلہ آئے وہ ٹرولنگ شروع کردیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جب یہ سب ہونا ہے توعدالتیں ان معاملات میں کیوں پڑیں۔ پھر آپ کہتے ہیں ہماری عدالتیں 139 ویں نمبر پر ہیں۔ یہ ریٹنگ عدالتوں کی نہیں پورے گورننس سسٹم کی ہوتی ہے۔اگر گورننس کے ایشو نہ ہوں تو عدالتوں میں کیس نہیں آئیں گے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت نے سابق وزیر خارجہ کو نا اہل کیا تو 7ماہ تک ان کا حلقہ خالی رہا تھا۔ میں نہیں کہتا عدالتیں بہت اچھی ہیں لیکن پورا سسٹم دیکھیں۔