پاکستانی ٹیم بالنگ کوچ شان ٹیٹ

والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار

پاکستانی ٹیم کے بالنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد کا انتقال ہو گیا۔ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی۔

پاکستان نے چند روز قبل ہی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ بالر کو فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

پی سی بی نے شان ٹیٹ کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے انتقال کے باعث شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہو گئی ہے۔ ان کی پاکستان آمد کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئندہ ماہ شروع ہو گی۔ آسٹریلوی ٹیم 24 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو راولپنڈی میں شروع ہو گا