اداکارہ نوشین شاہ

اللہ نے میری دعا سن لی ،اداکارہ نوشین شاہ

اداکارہ نوشین شاہ نے نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں تین سال قبل اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کی۔

نوشین کا کہنا تھا کہ 3 سال قبل میں اپنی زندگی سے خوش نہیں تھی، میرا دل سکون میں نہیں تھا مجھے ہر کام کرنے کی جستجو رہتی تھی لیکن اس کے باوجود میں بہترین طریقے سے کچھ نہیں کرپاتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ کاموں کا ٹھیک طرح سے نہ ہونا مجھے بے سکون رکھتا تھا، یہی نہیں ایک دو راتیں میری زندگی میں ایسی بھی آئیں جب میں پوری رات سو نہیں پائی، میں پوری رات روتی رہی اور اللہ سے دعا کی کہ کسی طرح مجھے جائے نماز تک جانے کی توفیق عطا فرمادے۔

نوشین شاہ نے کہا کہ اللہ نے میری دعا سن لی اور مجھے جائے نماز تک پہنچادیا اس کے بعد اب الحمد اللہ مجھے 3 سال ہوگئے ہیں میری نماز قضا ہوجاتی ہے لیکن ادا ضرور کرتی ہوں۔