طالبان کا خواتین ملازمین کو حکم

برقع نہ ہو تو کمبل اوڑھ کر آفس آئیں،طالبان کا خواتین ملازمین کو حکم

طالبان کی مذہبی پولیس نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ دفتر میں خود کو مکمل طور پر ڈھانپ کر آئیں اور اس کے لیے کپڑا نہ ہو تو کمبل اوڑھ کر آجائیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کے ادارے کی جانب سے سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خواتین ملازمین خود کو مکمل طور پر ڈھانپ کر دفتر آئیں بصورت دیگر انھیں ملازمت سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے کے لیے برقع دستیاب نہیں تو کمبل اوڑھ کر دفتر آجائیں لیکن بغیر جسم ڈھانپے دفتر ہرگز نہ آئیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی