متنی راستہ کے تنازعہ نوجوان قتل

متنی، چچا نے جوانسال بھتیجے کو قتل کردیا

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں راستہ کے تنازعہ پر چچا نے نوجوان بھتیجے کو ڈنڈوں سے تشدد کرکے قتل کر دیا ۔ مدعی مجید خان ولد ثمین خان سکنہ ساران جانے گڑھی نے متنی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی راستے کے تنازعہ پر اپنے بھائی نذر خان کے ساتھ تکرار ہوگئی۔ اس دوران نذر خان اور اس کے بیٹے امجد نے آکر اس کے بیٹے 28 سالہ جنید خان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس سے وہ لہولہان ہو گیا۔ مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ متنی پولیس کے مطابق مقتول جنید شادی شدہ تھا ۔ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ کرلیا گیا جو وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ، امن عامہ حکومت کی ذمہ داری قرار