تاریخی سیٹھی حویلی

طالبات نے تاریخی سیٹھی حویلی کو رنگ برنگی پینٹنگز سے سجادیا

شہید بینظیر ویمن یونیورسٹی پشاور اور پروانِ خانم کے باہمی اشتراک سے دو روزہ آرٹ اور ثقافتی نمائش رنگ برسے کا آغاز ہوگیا جس کے تحت مشہور سیٹھی حویلی کو باقاعدہ آرٹ گیلری میں تبدیل کردیا گیا جس کا مقصد طالبات میں آرٹ اور کلچر کا فروغ تھا نمائش میں بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر اورک حنا کرامت اور دیگر نے طالبات کیساتھ ملکر 200پینٹنگز کو سیٹھی حویلی میں آویزاں کیا اس موقع پر صوبہ خیبرپختونخوا کے کلچر پر مبنی ایک گانا بھی دکھایاگیا جس میں خیبرپختونخوا کے تمام قدیمی اور ثقافتی جگہوں کو دکھایا گیا یونیورسٹی کی طالبات نے صوبے کے کلچر اور مختلف مضامین کے حوالے سے پینٹنگز بنائیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ، غذائی قلت کے باعث یومیہ 10 بچے جاں بحق ہو رہے ہیں
مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع

پروگرام کے مہمان خصوصی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام ترکئی تھے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد پر ویمن یونیورسٹی کے سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ طالبات اور اساتذہ کی محنت رنگوں اور تصویروں میں نظر آرہی ہے ۔