عمران خان کا دورہ روس تاریخی

عمران خان کا دورہ روس بلاشبہ تاریخی نوعیت کا ہے: اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس بلاشبہ تاریخی نوعیت کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں وزیر اعظم کے وفد میں موجود وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان بنتا ہوا نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  تارکین وطن عازمین حج کو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے نئی پالیسی تیار

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کا اپوزیشن پر حکومتی ارکان کو پیسوں کی پیشکش کرنے کا الزام

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان خود مختار اور تمام دنیا سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:  6 ججز کا خط، چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ اجلاس دوبارہ طلب

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کا دورہ روس بہت بڑی پیش رفت ہے۔