کورونا وائرس کے وار جاری

کورونا نے مزید 25 زندگیاں نگل لیں

کورونا وائرس کے وار جاری ، مہلک وبا سے پاکستان میں مزید 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 139 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 122 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 6 ہزار 450 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 41 ہزار 142 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 43 اموات، شرح 2.95 ریکارڈ

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 505، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 743، پنجاب میں 5 لاکھ 395، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 169، بلوچستان میں 35 ہزار 316، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 874 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 448 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 486 افراد جان گنوا بیٹھے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 58، خیبر پختونخوا 6 ہزار 235، اسلام آباد ایک ہزار 9، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 787 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔