ملک سہیل خان ضمانت خارج

مسلم لیگ ن ایم این اے ملک سہیل خان ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان جعلی چیک کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر گوجرانوالہ کی سیشن عدالت سے فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان 6 کروڑ روپے کے بوگس چیک کے مقدمہ میں گوجرانوالہ کی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد، آصف زرداری نے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی

مزید پڑھیں:  کسی ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی

دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج صابر سلطان نے ایم این اے سہیل خان کی ضمانت خارج کی، جس کے بعد عدالتی فیصلہ آتے ہی وہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ 29 جنوری کو گوجرانولہ کے علاقے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف بوگس چیک کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملزم کے متعدد پیٹرول پمپس ہیں اور پیٹرول اسٹیشن پر پیٹرول اور ڈیزل سپلائی کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں بذریعہ چیک 6 کروڑ روپے ادا کرنے تھے، تاہم وہ رقم اس نے بوگس چیک کے ذریعے ادا کرنے کی کوشش کی۔