یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی

روس سے لڑنے کیلئے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعے کے روز جاری اپنے بیان میں کہا کہ روس کے ساتھ پہلے روز کی لڑائی میں 137 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

یہ بھی پڑھیں: روس اور یوکرین کے درمیان ماضی کی تلخیوں کی تاریخ

یوکرین کے صدر نے کہا کہ یورپ کے 27 رہنماؤں سے یوکرین کے نیٹو میں شامل ہونے کے بارے میں پوچھا گیا لیکن ہر کوئی ڈرتا ہے اور جواب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو ویٹو کرنا افسوسناک ہے ،پاکستان

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے لیکن ہم آخر تک مقابلہ کریں گے۔

اس کے علاوہ یوکرین کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کیف ائیرپورٹ کا کنٹرول روسی فوج کے قبضے سے واپس حاصل کر لیا گیا ہے۔