نوشہرہ: پاکستان آرمی کے شہید سپاہی محمد کامران کی نماز جنازہ رسالپور چھاونی میں ادا کردی گئی۔ سوات بریکوٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو سپاہیوں کے ساتھ جام شہادت نوش کی تھی۔ شہید کی جسد خاکی سوات بریکوٹ سے رسالپور سائیس منڈی لایا گیا۔ شھید کو فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
شہید کے والد کا کہنا تھا کہ مجھ کو اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے ہم تیار ہیں۔
کور آف انجئیئرنگ سینٹر رسالپور چھاونی کے چاک و چوبن دستے نے سلامی پیش کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف آرمی سٹاف، کور آف آنجئیئرنگ اسٹیشن ہیڈکواٹر رسالپور اور کمانڈر 11کور کی جانب سے شہید سپاہی محمد کامران کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہید سپاہی محمد کامران کی نمازجنازہ میں اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت و دیگر نے شرکت کی ہے، سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔