پاک آسٹریلیا ٹیسٹ ٹکٹوں کی قیمتوں

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والے تاریخی ٹیسٹ سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹیں آج (جمعہ) سے دستیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ٹکٹ قیمتوں کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پریمیئم کلاس اور وی آئی پی انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ جنرل انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 100 روپے اور فرسٹ کلاس کی 200 روپے رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل ٹیموں کا آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات

بورڈ کے مطابق پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کی ٹکٹیں 25 فروری سے بک می کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، جبکہ ایم اینڈ پی کوریئر کے آؤٹ لیٹس پر بھی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے تماشائیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت اپنا شناختی کارڈ اور مکمل ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 50 فیصد ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جس کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے تماشائیوں کی تعداد میں وضاحت کے بعد باقی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔