یوکرینی صدر کون ساتھ دیگا

کون ہے جو ہمارا ساتھ دیگا؟ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اقوامِ عالم سے سوال کیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟میڈیارپورٹس کے مطابق روسی فوج کی کیف کی جانب پیش قدمی کے موقع پر یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے رات گئے تقریر کی۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، کون ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ ہمیں کوئی دکھائی نہیں دے رہا۔صدر یوکرین ولودومیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ نیٹو رکن بنانے کی گارنٹی دینے والے خوف زدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپ کے 27 رہنماوں سے پوچھا ہے کہ یوکرین نیٹو میں شامل ہو گا؟ مگر ہر کوئی ڈرتا ہے، جواب نہیں دیتا، لیکن ہم ڈرنے والے نہیں۔یوکرینی صدر نے کہا کہ روس اور یورپ کے درمیان آہنی دیوار گر رہی ہے،

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ

روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس نے شر پسند یوکرینی دارالحکومت میں داخل کر دیے، میں فیملی سمیت یوکرین میں ہوں حالانکہ ہمیں ہدف بنایا جا چکا ہے۔ولودومیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ روس نے یوکرین پر صبح 4 بجے سے میزائل حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں، روسی فوج فوجی ٹھکانوں کے ساتھ شہری آبادی کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں جنگل کا قانون ہے،عمران خان

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متعدد سمتوں میں روسی فوج کی پیش قدمی روک دی ہے، روس پر عائد پابندیاں ناکافی ہیں، یوکرین میں کیا ہو رہا ہے، دنیا دور سے یہ دیکھ رہی ہے۔