یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علم

کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کوئی ہے جو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طالب علموں کی آواز سن سکے۔یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ یوکرین میں سیکڑوں پاکستانی طالب علم وہاں سے نکالے جانے کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:  حقوق نہ ملے توچھیننابھی جانتے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یوکرین میں پھنسے سینکڑوں پاکستانی طلباء کی فریاد سننے والا کوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان