محمود خان کارکردگی

محمود خان نے کارکردگی میں پنجاب اور سندھ کو پیچھے چھوڑ دیا

کارکردگی میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان نے صوبائی وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی ہال میں ختم نبوتﷺ کی حدیث شریف آویزاں

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق کے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کی کارکردگی سے صوبے کے 53 فیصد شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا، جبکہ عثمان بزدار کی کارکردگی سے پنجاب کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد مطمئن نظر آئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کی کارکردگی سے سندھ کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد نے مطمئن ہونے کا کہا۔