پوٹن پر پابندیاں عائد

یوکرائن: صدر پوٹن اور ان کے وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد

یوکرین پر جنگ مسلط کرنے پر امریکا، کینیڈا اور یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف پر مختلف پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ برطانیہ نے ان دونوں کے اثاثے منجمد کر دیئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیٹو پارٹنر سے گفتگو کے دوران روس کے صدر اور وزیر خارجہ کے اثاثے منجمد کرنے کا کہا تھا۔ یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ لاؤروف کا نام پابندیوں سے متعلق فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پیوٹن اور لاؤروف کا نام فہرست میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا بھی روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف پر پابندیاں لگائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو