خیبر ٹیچنگ ہسپتال ناقص صفائی

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ناقص صفائی پر ایک کینٹین سیل

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں کینٹینز کا معائنہ کیا۔ انسپکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر ہاسٹل کا کینٹین سیل کر دیا گیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی جس کے دوران پشاور کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کینٹینز کا معائنہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی الطاف حسین کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کینٹینز کا معائنہ کیا۔ ہسپتال کے دوسرے کینٹین میں بھی صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی، جس پر ورننگ نوٹس جاری کردی گئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق نارتھ ویسٹ ہسپتال اور رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں بھی کینٹینز کا معائنہ کیا گیا، جہاں پر بھی صفائی کی صورتحال نہایت ناقص پائی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غذائی قلت کے دعوے مسترد