محمود خان بہتر کارکردگی

محمود خان بہتر کارکردگی میں دیگر وزرائے اعلیٰ سے آگے

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کارکردگی میں پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق محمود خان کی کارکردگی سے خیبرپختونخوا کے 53 شہری مطمئن تو 41 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ اس کے برعکس پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے صوبے کے 55 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد مطمئن نظر آئے جبکہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ کے صوبے کے 54 فیصد شہری غیر مطمئن تو 41 فیصد نے مطمئن ہونے کا کہا۔ وزرائے اعلی ٰ کے علاوہ قومی اسمبلی، میڈیا اور سرکاری ملازمین کی کارکردگی پربھی عوامی رائے سامنے آئی جس میں 35 فیصد پاکستانیو ں نے سرکاری ملازمین اور 26 فیصد نے قومی اسمبلی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جب کہ میڈیا کی کارکردگی سے سروے میں 43 فیصد پاکستانیوں نے خوش ہونے کا کہا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس نادہندگان کیخلاف ایکشن کیلئے تیاریاں مکمل