سیکورٹی فورسز اسپن وام میں آپریشن

سیکورٹی فورسز کا اسپن وام میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

یہ بھی پڑھیں:نواب شاہ، دو گروپوں میں تصادم ایس ایچ او سمیت 5 افراد جاں بحق

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشتگرد سیکورٹی فورسز کیخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ مقامی آبادی نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسزکے آپریشن کو سراہا اورسیکورٹی فورسز کے ساتھ اپنی بھرپورحمایت کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت