76 فیصد پاکستانی ملک نہ چھوڑنے پرآمادہ

76 فیصد پاکستانی بہترمستقبل کیلئے ملک نہ چھوڑنے پرآمادہ ، سروے

76 فیصد پاکستانی کسی امیر ملک جانے کا موقع ملنے کے باوجود پاکستان نہ چھوڑنے پر آمادہ نظر آئے۔

ویسے تو بہتر مستقبل کے لیے ترقی یافتہ ملک جانے کی خواہش ہر کسی کو ہوتی ہے ایک سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانیوں نے کسی امیر ملک جانے کا موقع ملنے کے باوجود پاکستان نہ چھوڑنے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان باشندوں کو وطن واپسی تیز، مزید 4ہزار 804 لوٹ گئے

گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک جانے کا نہ کہنے والوں میں ہر طبقے، عمر اور سیاسی نظریات کے افراد نظر آئے۔

سروے کے مطابق سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر دیکھا جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے 79 فیصد ، پی ٹی آئی کے 75فیصد جب کہ (ن) لیگ کے 73فیصد ووٹرز نے ملک چھوڑنے کا موقع ملنے کے باوجود پاکستان سے باہر نہ جانے کا کہا۔

مزید پڑھیں:  آبی جارحیت کیخلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج

سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی موقع ملنے کے باوجود کسی امیر ملک جانے کے لیے رضا مند نظر نہیں آئے جب کہ 24 فیصد پاکستانیوں نے بہتر مستقبل کےلیے پاکستان چھوڑنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔