صحافی اطہر متین قتل کیس

کراچی: صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم اشرف بروہی گرفتار

نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم اشرف بروہی سندھ بلوچستان سرحد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے چیف ایڈیشنل آئی جی غلام نبی نے ہفتے کے روز خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اشرف بروہی کو سندھ بلوچستان سرحد سے حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

یہ بھی پڑھیں: ایک اور ملازمہ قتل،ملزمان نے نعش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم اشرف بروہی کو سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔