35 پاکستانی طلباء یوکرین سے منتقل

35 پاکستانی طلباء کو یوکرین سے پولینڈ منتقل کردیا گیا

یوکرین سے 35 پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانہ یوکرین نے 35 پاکستانی طلباء کو پولینڈ منتقل کردیا۔ طلباء پولینڈ میں سرحد کے قریب قائم کیمپ میں پہنچ گئے۔طلبا کی آمد کے بعد سے پولینڈ میں پاکستان کا سفارتخانہ طلباء کو اب وارسا پہنچانے کے انتظامات کر رہا ہے۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والے حملے کے بعد دو ہزار سے زائد پاکستانی طالب علم اور شہری یوکرین میں محصور ہیں،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

جنہوں نے اپنی باحفاظت وطن واپسی کے لیے حکومت سے درخواست بھی کی تھی۔یوکرین میں قائم پاکستان سفارت خانے نے اس درخواست پر وہاں پھنسے تمام پاکستانی طلبا کو ملک سے نکلنے کے لیے فوری طور پر ٹرنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی