اختر مینگل اصف زرداری سے ملاقات

اختر مینگل آج اصف علی زرداری سے ملاقات کرینگے

سابق صدر اصف علی زرداری اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل کے درمیان اہم ملاقات آج شام کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل سابق صدر سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس لاہور جائیں گے۔ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کی صورت حال اور عدم اعتماد پر گفتگو ہوگی۔ اختر مینگل کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک میں ساتھ دینے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران بہتر تعلقات پر امریکی رویئے پر ملیحہ لودھی کا دو ٹوک موقف

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق کے رہنما کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانا ہماری ترجیح نہیں

اس سے قبل بی این پی کے صدر اختر مینگل نے ن لیگ کے صدر میاں محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے سیاسی رابطوں میں مزید تیزی پر بات چیت ہوگئ ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران صدور ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار

شہباز شریف کی جانب سے اختر مینگل کو سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا تھا، شہباز شریف نے سینیر سیاستدان اختر مینگل کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔