آسٹریلوی کرکٹ ٹیم پاکستان آمد

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی۔

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد آج خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین پر قدم رکھا .آسٹریلوی ٹیم 2 روزتک بائیوسیکیورببل میں رہے گی۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے 2 روز بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جب کہ آسٹریلوی کرکٹرز کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر پریکٹس کریں گے۔

ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز آج سے ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، آج صبح کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن شیڈول کیا گیا ہے۔

کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور نسیم شاہ بھی ٹریننگ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے۔ آسٹریلوی ٹیم نے اس سے قبل سال 1998 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد مختلف وجوہات کی بنا پر آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ممکن نہ ہو سکا۔