پاکستان میں کورونا 20 اموات

پاکستان میں کورونا سے مزید 20 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 173 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 847 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 8 ہزار 504 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40 ہزار 127 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:پاکستان: 12 فیصد خواتین کی اموات حمل اور زچگی کی پیچیدگیوں سے ہوتی ہیں

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 67، خیبر پختونخوا 6 ہزار 246، اسلام آباد ایک ہزار 11، گلگت بلتستان میں 190، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 787 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 51، پنجاب میں 5 لاکھ ایک ہزار 108، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 292، بلوچستان میں 35 ہزار 325، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 946 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 473 ہو گئی ہے۔