پی ایس ایل 7 انعامی رقم

پی ایس ایل 7 کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا اضافہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کی فاتح ٹیم کی انعامی رقم میں 3 کروڑ روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

یہ بھی پڑھیں: زلمی کی شکست پر وھاب ریاض اپنے آنسوٶں پر قابو نہ رکھ سکے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے پچھلے تمام سیزنز میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جاتی رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

تاہم اس بار پی سی بی کی جانب سے انعامی رقم میں تین کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بار پی ایس ایل کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو 8 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔