سرپرائز ڈے 3 سال مکمل

سرپرائز ڈے کو 3 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے نغمہ جاری کر دیا

سرپرائز ڈے کے نام سے مشہور آپریشن سوفٹ ریٹورٹ کو آج 3 سال مکمل ہو گئے، آج کے دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نغمہ جاری کیا ہے، نغمے میں آپریشن میں حصہ لینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ‘ساحر علی بگا ‘نے گایا جبکہ عکسبندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:بھارت سرپرائز ڈے: پاکستان میں "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی تیسری برسی

یاد رہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30 اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔