سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل

سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل ہونے پر عمران خان کا بھارت کو پیغام

پاکستان کے وزیر اعظم عمران نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 3 سال مکمل ہونے پر ایک بار پھر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے ہمیشہ ڈائیلاگ اور سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے تین سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ڈائیلاگ کی خواہش کو کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی تنزلی جاری، سٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار کی حد بحال

یہ بھی پڑھیں: سرپرائز ڈے کو 3 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے نغمہ جاری کر دیا

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے سفارت کاری سے تنازعات کے حل کا اظہار بھارت کو 27 فروری 2019 کے حملے کے دن بھی کیا تھا جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنا چاہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مادر وطن اور قوم کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو دستیاب غیر ملکی اسلحہ خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

واضح رہے کہ 3 سال قبل بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی تھی جس کے جواب میں فضائیہ نے آزاد کشمیر میں 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حراست میں لے لیا تھا۔