جگرپیوندکاری

صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوندکاری کے تین آپریشنز مکمل

صحت کارڈ کے زریعے ملک کے مختلف اسپتالوں میں جگر کی پیوندکاری کے تین آپریشنز مکمل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت غریب اور متوسط طبقے کے افراد صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر صحت تیمور جھگڑا نے آپریشنز سے متعلق لکھا کہ صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوندکاری کے تین مفت آپریشنز مکمل ہوگئے ہیں۔ مریضوں کا تعلق پشاور، بنوں اور بونیر سے تھا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ پیوند کاری کے تین آپریشنز نجی اسپتالوں میں ہوئے، جس پر تاحال ڈیڑھ کروڑ کی لاگت آئی جبکہ مریض کو ایک سال کی ادویات بھی مفت مل رہی ہیں۔ اگلے ہفتے مزید تین مریضوں کی پیوندکاری متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی