پی سی بی نے 100 نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے پاکستان کے 100 روشن ستاروں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےجونیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت 13 سے 19 سال کے 100 نوجوان کھلاڑیوں کو ایک سال کا کنٹریکٹ دے دیا ہے، ان تمام کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر آج لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز کے مابین پی ایس ایل 7 کا فائنل دیکھنے قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی مدعو کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی ان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھارنے کے علاوہ انہیں تعلیمی اسکالرشپ بھی دے گا جبکہ تمام کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

کنٹریکٹ حاصل کرنے والے ان 100 میں سے 45 کھلاڑیوں کا تعلق انڈر 19، 25 کا انڈر 16 اور 15 کا انڈر 13 سے ہے جبکہ 10کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں اسپیشل ٹیلنٹ کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔

مزید دیکھیں :   رونالڈو کی فالج سے متاثرہ ایرانی فنکارہ سے ملاقات