ڈنمارک شہریوں کو لڑنے کی اجازت

ڈنمارک کی اپنے شہریوں کو روسی افواج کے خلاف لڑنے کی اجازت

یورپی ملک ڈنمارک نے اپنے شہریوں کو روسی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے بننے والی بین الاقوامی بریگیڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈینش وزیراعظم میٹ فریڈرکسن نے ڈینمارک کے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ڈنمارک کے شہری روس سے لڑنے کے لیے عالمی بریگیڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران کا اسرائیل پرحملہ ،200سے زائد ڈرون اور میزائل داغ دیئے

یہ بھی پڑھیں: روس کا برطانوی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

ڈینش وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آزادی کا معاملہ ہے اور کوئی بھی اپنی پسند سے فیصلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک میں رہنے والے تمام یوکرینی شہریوں سمیت غیر یوکرینی باشندے بھی روس کے خلاف جنگ میں براہ راست حصہ لے سکتے ہیں اور عالمی بریگیڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل ایران تنازعہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے، ٹرمپ