کورونا پانچویں لہر تھمنے لگے

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کے وار تھمنے لگے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 360 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33 ہزار357 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا سے مزید 20 اموات

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 178 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 360 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 898 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 52 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 43 ہزار 284 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ ،اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 498 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 8 ہزار 67، خیبر پختونخوا 6 ہزار 248، اسلام آباد ایک ہزار 13، گلگت بلتستان میں 190، بلوچستان میں 375 اور آزاد کشمیر میں 787 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔