کراچی 15 سالہ طالبہ قتل

کراچی: 15 سالہ طالبہ کو گھر میں گھس کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے بلدیہ میں گھر کے اندر گھس کر 15 سالہ طالبہ کو فائرنگ سے قتل کرنے والے ملزم کو واردات کے تین گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس نے کہا ہے کہ بلدیہ کے علاقے سعیدآباد میں ملزم حمزہ نے اتوار کی شب 15 سالہ طالبہ مدیحہ کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مقتولہ نویں جماعت کی طالبہ تھی۔

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں: ایک اور ملازمہ قتل،ملزمان نے نعش ڈبے میں پیک کرکے پھینک دی

پولیس کے مطابق ملزم حمزہ نے گھر میں گھس کر مقتولہ کے سرپر پستول رکھ کر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی، مقتولہ مدیحہ کی بہن کا کہنا ہےکہ وہ ملزم حمزہ کو جانتی تھی اور وہ اکثر اسکول آتے جاتے ہوئے دونوں کو تنگ کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

سندھ پولیس نے کہا کہ مقتولہ کی چھوٹی بہن کے شناخت کرنے کے بعد ملزم حمزہ کو واردات کے صرف تین گھنٹے بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔