روس یوکرین تنازع پٹرول میں اضافے

روس یوکرین تنازع: پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

روس یوکرین تنازع کے بعد عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے باعث ملک میں یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے4 سے ساڑھے5 روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق ڈیزل وپیٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے4 سے ساڑھے5 روپے تک اضافہ بنتا ہے تاہم اس اضافے میں لیوی شامل نہیں ہے جب کہ اس حوالے سے حکومت کیا فیصلہ کرتی ہے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے معاہدے کیخلاف احتجاج:گوگل نے 28ملازمین کو نکال دیا

ذرائع کےمطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی موجودہ قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے تک اضافہ بنتا ہے جب کہ 4 روپے لیوی شامل کرنے سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں اضافہ ساڑھے 9 روپےبنتا ہے، اسی طرح 4 روپے لیوی شامل کی جائے تو فی لیٹر ڈیزل اضافہ ساڑھے 8 روپے بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گندم کی فی من قیمت میں 400 روپے اضافے کا امکان

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، امدادی کارروائیاں جاری

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس وقت پیٹرول پر لیوی 17.92 روپے اور ڈیزل پر 13.30 روپے فی لیٹر ہےجب کہ پٹرول اور ڈیزل پر جی ایس ٹی صفر ہے۔

یاد رہے کہ 16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔