24 گھنٹے یوکرین کیلئے اہم

اگلے 24 گھنٹے یوکرین کیلئے اہم ہیں، صدر یوکرین

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لئے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹے روسی حارحیت کا شکار ہونے والے یوکرین کے لئے اہم ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر گفتگو میں یوکرینی صدر نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں یوکرینی اور روسی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش

روس کے حملے کا شکار ملک کے لئے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روسی حملے کیخلاف تاریخی مزاحمت پر یوکرینی صدر کے عزم وحوصلے کی تعریف کی۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور اتحادی یوکرین کو ہر قسم کی مدد فراہم کریں گے۔دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پرمستقل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ