لاہور میں تہرے قتل کا معاملہ

لاہور میں تہرے قتل کا معاملہ، قاتل مقتول کا بھائی نکلا

لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی کے قتل میں ملوث سفاک ملزم مقتول کا بھائی نکلا، پولیس نے واردات کے چند گھنٹے بعد گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں میاں بیوی اور بیٹی کے قتل میں ملوث سفاک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس سے تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ وہ مقتول امانت علی کا بھائی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم امین دو نامعلوم افراد کیساتھ صبح 8 بجے مقتول امانت کے گھر مٹھائی دینے کے بہانے آیا تھا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے بھائی، بھابی اور بھتیجی کے ہاتھ باندھے اور انہیں بیدردی سے قتل کرکے فرار ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: 15 سالہ طالبہ کو گھر میں گھس کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے بھائی امین اور اسکے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے، ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے مقتول کے کزن بابر عرف بابری کو بھی حراست میں لے لیا، پولیس ذرائع کے مطابق بابر عرف بابری اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث رہا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول امانت کا اپنے بھائی امین سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔

یاد رہے مقتول کے بھائی امین نے 2014 میں اپنے والد کو بھی قتل کیا تھا، اورچند روز قبل ہی والد کے قتل کے الزام میں جیل سے قید کاٹ کرآیا تھا۔، تینوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جلد اس قتل کے حقائق سامنے آجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

واضح رہے گزشتہ روز لاہو چوہنگ کے علاقے میں 33 سالہ وکیل ، ان کی بیوی اور 2 ماہ کی بچی کو انتہائی بے دردی سے ذبح کیا گیا تھا ، ملزمان نے تینوں کو گھر میں گھس کر چھری سے گلے کاٹ کر قتل کیا ، جس کے لیے میاں بیوی کو پہلے رسی سے باندھا گیا ، پھر چاقو سے انہیں موت کے گھاٹ اتارا اور مقتولین 33 سالہ وکیل امانت علی ، ان کی اہلیہ 30 سالہ شبانہ کی نعشیں واش روم سے ملیں تھیں جب کہ 2 ماہ کی بچی ایزل کی نعش بیڈ روم میں پڑی تھی۔