پشاور دشمنی 3 افراد جاں بحق

پشاور،سابقہ دشمنی کی بناء پر 3 افراد جاں بحق،5 زخمی

پشاور تھانہ بڈھ پیر کے حدود میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 3افراد جاں بحق جبکہ 5افراد شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائے جا رہی ہے ۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق مدعی بختیار ولد محمد شریف سکنہ بن غازی نے بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان بلال اور ہلال پسران نیاز بہادر نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگکر دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں شفیع ولد زر خان، نذیر ولد طاوس اور امجد ولد محمد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔پولیس ٹیم نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیںجبکہ ملزمان واردات کے بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گئیں ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف