شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت

ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت 5 افراد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اسپیشل سینٹرل عدالت میں شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ مقدمہ میں شہباز شریف سمیت 5 ملزمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے، دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے فرد جرم عائد کرنا تھا تاہم شہباز شریف نے جان بوجھ کر عدالتی کارروائی میں مداخلت کی۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی کل ملاقات طے

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی عدالتیں آزاد جموں کشمیر کے فیملی کیسز نہیں سن سکتیں

یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف نے 45 منٹ تک بے مقصد تقریر کی اورکیس سے متعلق بےبنیاد حقائق بیان کیے جبکہ ملزمان نے فرد جرم سے بچنے کے لیے بے بنیاد درخواستیں دائر کیں۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالتی کاروائی کو متاثرکرنے اور بےمقصد درخواستیں دائر کرنے پرملزمان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔