صحافی اطہر متین ملوث ملزم ہلاک

صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم ہلاک

صحافی اطہر متین کا قاتل اور مرکزی ملزم انور حسین بروہی کراچی پولیس اور قمبر شہدادکوٹ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مارا گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم انور حسنی بروہی کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں، ملزم کےخلاف بیشتر مقدمات موٹرسائیکل اور کارلفٹنگ کے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم پر زیادہ تر کیسز ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج ہوئے۔

پولیس کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں کارروائی کے دوران ملزم مارا گیا، ہلاک ملزم انور حسنی نے صحافی اطہر متین پر فائر کئے تھے۔ اطہر متین کے قتل کیس میں ملوث دیگر2ملزمان گرفتار ہیں، قمبرشہداد کوٹ پولیس اور ویسٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

یہ بھی پڑھیں:کراچی: صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم اشرف بروہی گرفتار

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم انورکی گرفتاری کے لیے 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا اور ملزم کےخلاف 13 مقدمات درج تھے، ملزم 2014 سے وارداتوں میں ملوث تھا اور تین مرتبہ گرفتار ہوچکا تھا جب کہ ملزم ہر بارضمانت پر رہا ہوکر وارداتیں کرتا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صحافی اطہر متین قتل کیس کے ایک مرکزی ملزم کو پولیس نے26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔