عمران خان لاہور کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان لاہور کا ایک روزہ دورہ آج کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے،دورے کے دوران ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں سیاسی و حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر مشاورت ہوگی، گورنر پنجاب یورپی یونین نمائندوں سے ملاقات پر بریف کریں گے۔ وزیر اعظم کو یونیورسٹیز میں ریفارمز کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ پاک اتھارٹی کے منصوبوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

یہ بھی پڑھیں:پیکا قانون صحافت کے نام پر بلیک میل کرنے والوں کے خلاف ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ ان سے وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ون آن ون ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر بریف کریں گے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بھی ہوگا، وزیر اعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک