پاکستان میں کورونا جاں بحق افراد

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 18 افراد چل بسے

پاکستان میں مہلک وبا کورونا کی یومیہ اموات میں کمی آتی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 18 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 196 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 861 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 10 ہزار 221 ہوگئی۔ ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 938 ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آصفہ بھٹو حلف اٹھائیں گی

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کے وار تھمنے لگے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار 566 ٹیسٹ کیے گئے. ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.29 فیصد رہی، سرکاری پورٹل کے مطابق اب تک ملک میں 2 کروڑ 64 لاکھ 64 ہزار 518 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 988 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات، بلوچستان کابینہ تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی